پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور جامعہ پشاور کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور جامعہ پشاور کے مابین اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (این این آئی) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) اور جامعہ پشاورکے مابین ایک اہم معاہدہ طے پاگیا ،جس کے تحت دونوں اداروں کے مابین مختلف امور کے حوالے سے باہمی تعاون کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اور پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدآصف نے کہا کہ اس معاہدے سے جامعہ پشاور کو بہت فائدہ ہوگا۔
اور پی ایس کیو سی اے کی رہنمائی میں ہمارے محققین معاشرے کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔ ڈی جی ،پی ایس کیو سی اے محمد خالد صدیق کا کہنا تھا کہ جامعہ پشاور ملک کا ایک ممتاز اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جس کے ساتھ مشترکہ سرگرمیاں نہایت سود مند ثابت ہو ں گی۔

مزید :

کامرس -