ایک اور چینی فضائی کمپنی کی نوم پنہ کیلئے پروازوں کا آغاز

ایک اور چینی فضائی کمپنی کی نوم پنہ کیلئے پروازوں کا آغاز

نوم پنہ(آئی این پی)چین کی فضائی کمپنی شن جن ائیر لائنز کی کمبوڈیا کے لیے پہلی پرواز نے گزشتہ روز نوم پنہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اس طرح یہ فضائی کمپنی فروخت پذیر مقامی ہواہ بازی مارکیٹ میں چلنے والی ساتویں چینی فضائی کمپنی بن گئی ہے، فضائی کمپنی کی اولین پرواز میں 161 مسافر سوار تھے، جو چین کے جنوب مشرقی حصہ شن جن سے طیارے میں سوار ہوئے۔جریدا کھیمر ٹائمز کے مطابق نوم پنہ اور شن ژن سے ملانے والے نئے روٹ پر ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔کمبوڈیا ائیر پورٹس کے سی ای او ایریک ڈیلوبل نے کہا کہ نوم پنہ کیلئے چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی حکومتی کوششوں کے پیش نظر چینی فضائی کمپنیاں کمبوڈیا کی مارکیٹ میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔

اور نئے روٹ شامل کررہی ہیں، رواں سال کے اوائل میں کمبوڈیا کے تین بین الاقوامی اڈوں کے ذریعے آنے والے چینی مسافروں کی مجموعی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی۔ کمبوڈیا کے لیے اس وقت 12چینی فضائی کمپنیاں 155براہ راست پراوزیں چلارہی ہیں۔ ان میں سے 70پروازیں نوم پنہ 82سائم ریپ اور تین سہیا نوک ولیی کے لیے چلائی جارہی ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...