فیڈریشن کی موجود ہ قیادت بزنس کمیونٹی کیلئے مثبت کردار کرنے میں ناکام رہی ہے، عبدالرحیم جانو

فیڈریشن کی موجود ہ قیادت بزنس کمیونٹی کیلئے مثبت کردار کرنے میں ناکام رہی ...

کراچی(این این آئی) پاکستان بزنس گروپ کے وائس چیئرمین اور سابق سینئرنائب صدروفاق ایوانہائے صنعت وتجارت عبدالرحیم جانونے کہاہے کہ فیڈریشن کی موجود ہ قیادت بزنس کمیونٹی کے لیے مثبت کردار کرنے میں ناکام رہی ہے۔آج ملک کی معیشت ایک نازک دور سے گزررہی ہے اور درآمدات و برآمدات میں واضع فرق ایک سوالیہ نشان ہے۔مگر فیڈریشن کی موجودہ قیادت حکومت کو مثبت اقدامات کرنے کی تجاویز دینے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول میں لگی ہوئی ہے۔ آنے والے الیکشن میں کامیاب ہوکر پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے امیدوار تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کواندورن سندھ سے آنے والی مختلف ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرحیم جانو نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے زونل آفیسز ملک کے تمام بڑے شہروں میں قائم کئے جائیں گے اور فیڈریشن ہا ؤس میں تمام تر سہولیات سے میسر ایک خصوصی چیمبر قائم کیا جائیگا۔ جہاں ملک بھر کی ایسویسی ایشن اپنے مسائل کے حل کیلئے باہم ملکر کام کریں گے۔دریں اثناء بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما زکریا عثمان نے کراچی کی مختلف ایسویسی ایشن کا دورہ کیا اور ان کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن وفاق کی علامت ہوتی ہے مگر ایک مخصوص ٹولے نے صرف فوٹوسیشن کا ذریعہ بنایا ہو ا ہے اور مذید کہا کہ۹۲ دسمبر کے بعد فیڈریشن ہاؤس تاجروں اور صعنتکاروں کانمائندہ فورم ہوگا۔ ہماری جہدوجہد پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانے کیلئے ہے۔ اس موقع پر پی بی جی کے کوآرڈنیٹر کمیل پولانی اور افتخارغزالی بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...