قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے پر امید ہوں

قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے پر امید ہوں
قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے پر امید ہوں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ ہی میری کوشش رہی ہے۔

کینسر کے مریض کی فلم دیکھنے کی انوکھی خواہش پوری

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، اس وقت ٹیم میں آنا میری قسمت میں نہ ہو لیکن مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ ہی میری کوشش رہی ہے۔وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ابھی نہیں تو ایک دو ٹورز بعد قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ فاسٹ باﺅلر نے کہاکہ چھوٹی موٹی کارکردگی کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے لوگ مجھ سے اچھی پرفارمنس کی امید رکھتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل