شوہر کی طرف سے کال کا جواب نہ ملنے پر پریشان ہوجاتی ہوں:نکول کڈ مین
لاس اینجلس (یوا ین پی) ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے کہا کہ جب ان کے شوہر ان کی کال کا جواب نہیں دیتے تو وہ فکر مند ہو جاتی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نکول کڈمین نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ جب ان کے شوہر گلوکار اربن کیتھ ان کی کال کا جواب نہیں دیتے تو وہ فکرمند ہو جاتی ہیں اور بار بار ان کے فون نمبر پر کال ملاتی رہتی ہیں اور پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔نکول نے بتایا کہ یہ فکر مندی حقیقت میں ان کی ان کے شوہر کے لئے محبت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کیتھ کے ساتھ گزارا ہر پل ان کے لئے خاص ہے،وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ کیتھ اربن اداکارہ کے دوسرے شوہر ہیں جن سے ان کی دو بیٹیاں آٹھ سال سنڈے اور فیتھ ہیں۔
ان کے سابق شوہر سے ان کی دو بچے 24 سالہ ازابیل اور 21 سالہ کونر ہیں۔