زیبا بیگم کا زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ

زیبا بیگم کا زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ
 زیبا بیگم کا زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر)ماضی کی معروف فلم سٹار زیبا بیگم نے اپنی بقیہ زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گو کہ اس سے قبل بھی وہ مختلف فلاحی اداروں کیلئے سرگرم رہتی ہیں۔

تاہم اب انہوں نے اپنی تمام تر دیگر مصروفیات ختم کرکے خود کو فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زیبا بیگم اس سلسلے میں پنجاب فلم سنسر بورڈ کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ زیبا بیگم گزشتہ 4برسوں سے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی چیئرپرسن ہیں جس سے وہ آئندہ چند دنوں میں مستعفی ہوجائیں گی۔

مزید : کلچر