وشال بھردواج ہدایتکاری کریں گے

وشال بھردواج ہدایتکاری کریں گے

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ فلمساز وشال بھردواج ہدایتکاری کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں فلمساز وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ فلم کے آرٹسٹک اور تکنیکی پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے ہدایتکار ہنی تریہان اور میں نے فلم کی مشترکہ ہدایتکاری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اداکار عرفان خان اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ہنی تریہان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہو گی، فلم کی عکسبندی آئندہ سال فروری کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر