شوبز چھورڑنے کے بعد نور بخاری کی تقریبات میں شرکت

شوبز چھورڑنے کے بعد نور بخاری کی تقریبات میں شرکت
 شوبز چھورڑنے کے بعد نور بخاری کی تقریبات میں شرکت

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ نور بخاری کچھ عرصہ قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے کسی پراجیکٹ میں اداکاری بھی نہیں کی لیکن وہ شوبز کی تقریبات میں مسلسل اور باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں جس پر ان کے بارے میں سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔گزشتہ رات ایک تقریب میں نوربخاری موجود تھیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ بھی نور اکثر اوقات شوبز سے وابستہ دوستوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر پائی جاتی ہیں۔اس بارے میں سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر نور بخاری شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں تو انہیں ایسی تقریبات سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر