حمیراارشد کی اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ ایک بار پھر صلح

حمیراارشد کی اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ ایک بار پھر صلح
 حمیراارشد کی اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ ایک بار پھر صلح

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیراارشد کی اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ ایک بار پھر صلح ہوگئی ۔واضح ہو کہ حمیرا ارشد نے چند ماہ قبل مقامی فیملی کورٹ میں خلع کے لئے درخواست دائرکررکھی تھی ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک حمیراارشد اپنے شوہر سے خلع لینے کے لئے خاصی سنجیدہ رویہ اختیار کئے ہوئے تھیں ۔تاہم دونوں کے مشرکہ دوستوں نے صلح کرادی اور آخرکاراب دونوں نے ایک بارپھر ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کر لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمیر ارشد اور احمد بٹ کے درمیان کے اس سے پہلے بھی بارہالڑائی ہو چکی ہے اور نوبت عدالتوں میں جاچکی ہے مگر پھر صلح ہو جاتی ہے۔

مزید : کلچر