آمنہ شیخ طویل منی سکرین پر واپسی ڈرامہ سیریل’خود غرض ‘ ‘شروع

آمنہ شیخ طویل منی سکرین پر واپسی ڈرامہ سیریل’خود غرض ‘ ‘شروع
 آمنہ شیخ طویل منی سکرین پر واپسی ڈرامہ سیریل’خود غرض ‘ ‘شروع

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ طویل عرصہ بعد منی سکرین پر واپس آ گئی ہیں۔ ان کی نئی ڈرامہ سیریل’ ’خود غرض ‘ ‘نجی ٹی وی سے شروع ہوگئی ہے۔’خود غرض ‘بڑی کاسٹ کی سیریل ہے جس میں آمنہ شیخ کے ساتھ ساتھ غلام محی الدین،منشا پاشا اور سمیع خان بھی کام کر رہے ہیں جبکہ پروڈکشن اور ڈائریکشن ٹیم میں یاسر نواز ثمینہ ہمایوں سعید اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔’خود غرض ‘ کی کہانی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے جس میں رشتوں کے الجھاؤ کے ساتھ ساتھ محبت اور احساسات بھی رچے بسے ہیں۔اس کی کہانی ردا بلال نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنوازنے پروڈیوس کیا ہے۔ اس بارے میں ثناء نے بتایا کہ آمنہ شیخ جو ایک طویل عرصے سے ٹی اسکرین سے دور تھیں ’خود غرض ‘ کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو رہی ہے۔آمنہ شیخ کے بارے میں میں کیا کہوں کہ جب پڑوسی ملک کی ایک بڑی فنکارہ اور آرٹ فلموں کی لیجنڈ ایکٹریس شبانہ اعظمی آمنہ شیخ کی اداکاری کی تعریف کرچکی ہیں۔

‘ثناء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’خود غرض‘ شادی شدہ زندگی میں تعلقات کے اتارچڑھاؤ اور کرداروں کے جذباتی الجھاؤی کہانی ہے۔ اس کی کہانی آپ کو اپنے سحر میں جکڑتی محسوس ہو گئی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’سیریل کے کرداروں کو خوبصورت انداز میں تخلیق کیا گیا ہے جسے دیکھ کر ناظرین یقیناً خوش ہوں گے۔اس بارے میںآمنہ شیخ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے معیاری پراجیکٹ کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔سمیع خان کا کہنا ہے کہ ناظرین کو اس پراجیکٹ میں بھی منفرد انداز میں نظر آؤں گا.ڈرامے کی پہلی قسط بہت پسند کی گئی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...