کاجل اپنے بیٹے کیساتھ فلم کرنے کی خواہشمند

کاجل اپنے بیٹے کیساتھ فلم کرنے کی خواہشمند
 کاجل اپنے بیٹے کیساتھ فلم کرنے کی خواہشمند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (یوا ین پی)بھارتی اداکارہ کاجل اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہاں ہیں ، ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ اداکارہ کاجل نے کہا کہ میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے اگر بچوں نے والدین کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

تاہم یہ قبل از وقت ہے کہ وہ اپنے مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں ،کاجل نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ بالی ووڈ میں میری زندگی کی وہ آخری فلم ہو جو وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بنائیں گی۔

مزید : کلچر