بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کا نیا روپ سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کا نیا روپ سامنے آگیا

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ فلم ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ میں بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا جس کے بعد نئے روپ میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے۔اداکارہ تنوشری اچانک ہی 2010 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور اسکرین سے غائب ہوگئیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بالکل ایک نئے روپ میں تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے خود کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس کے بعد سب ہی ان کے نئے روپ پر حیران ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...