فلم ’’ٹھاکرے‘‘کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری

فلم ’’ٹھاکرے‘‘کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری
 فلم ’’ٹھاکرے‘‘کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ فلم ’’ٹھاکرے‘‘کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے انسٹاگرام پر بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ٹھاکرے‘‘ کے پوسٹر کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

کہ وہ فلم میں بال ٹھاکرے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایتکار ابھیجیت پنسے کی فلم کی عکسبندی ہندی اور مراٹھی زبان میں کی جائے گی جبکہ انگلش اور دنیا بھر میں دیگر زبانوں میں ڈبنگ کی جائے گی۔

مزید : کلچر