سارہ خان کی دلچسپی ٹی وی ڈراموں کی طرف بڑھنے لگی

سارہ خان کی دلچسپی ٹی وی ڈراموں کی طرف بڑھنے لگی
 سارہ خان کی دلچسپی ٹی وی ڈراموں کی طرف بڑھنے لگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سارہ خان کی دلچسپی ڈراموں کی طرف بڑھنے لگی۔ماڈلنگ کے ساتھ جلد ڈرامہ انڈسٹری میں نظر آؤں گی۔ ماڈلنگ کا تجربہ شاندار رہا ہے۔ کئی برانڈز کے شوٹس اور کمرشل کئے ہیں۔ اب ماڈلنگ کو ساتھ رکھتے ہوئے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کے لئے محنت کر رہی ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ اس وقت ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں عمدہ کام تخلیق ہورہا ہے ، ہدایتکار متعدد ڈرامہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے نئے آنے والوں کو بھی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمائی کا موقع مل رہا ہے۔ انکا کہنا تھاکہ ہر لڑکی یا ماڈل کومرکزی کردار نہیں ملتا ہر سب کو مرکزی کردار ملنے لگے تو باقی کردار کون کرے گا۔ ان کاکہنا تھاکہ میری کوشش ہوگی کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ہر قسم کے کردار کروں۔ کیونکہ مخلتف نوعیت کے کردار کرکے ہی ہمارے سینئرز اداکار آج اس مقام پر پہنچے ہیں کہ دنیا بھر میں ان کو ان کی کردار نگاری کی وجہ سے منفرد شناخت ملی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ میری نظر میں ڈرامے کے کردار چھوٹے بڑے نہیں ہوتے ایک اچھا فنکار وہی ہوتا ہے جو ہر کردار میں اپنے آپ کو ڈھال لے کسی کی چھوٹی سی پرفارمنس بھی دل کو چھو لینے والی ہوتی ہے تو کسی کا طویل کردار بھی ناظرین کو اکتانے پر مجبور کر دیتا ہے۔

مزید : کلچر