پاکستان اورچین سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے تیارہیں:بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

پاکستان اورچین سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے تیارہیں:بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
پاکستان اورچین سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے تیارہیں:بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور/ نئی دہلی (یوا ین پی )بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہاہے کہ ہم پاکستان اورچین سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے تیارہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق راجستھان کے تھرصحرا میں بھارتی فوج کی جنوبی کمان کے زیراہتمام فوجی مشقوں کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہاکہ ہمسایہ ملک کے ساتھ امن بات چیت صرف اسی صورت ہوسکتی ہے جب وہ دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ بھارت فوج ،نیم فوجی دستے اورپولیس مقبوضہ کشمیرمیں عسکریت پسندوں کے خلاف کامیابی سے کارروائی کررہے ہیں اوریہ کارروائی جاری رہے گی ۔ پاک فوج کے ساتھ چینی فوجیوں کی موجودگی سے کسی تشویش میں مبتلاہونے کی کوئی ضرورت نہیں اگروہ کوئی کارروائی کرتے ہیں توبھارت اس کیلئے پوری طرح تیارہے ہمیں کسی کاکوئی لحاظ نہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں