مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پرکھڑی ٹرالی سے ٹکراگیا،2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،ٹرین ڈارئیور سمیت 4افراد زخمی

مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پرکھڑی ٹرالی سے ٹکراگیا،2بوگیاں پٹڑی سے اتر ...
مہر ایکسپریس کا انجن ریلوے لائن پرکھڑی ٹرالی سے ٹکراگیا،2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،ٹرین ڈارئیور سمیت 4افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے، جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا، جس وجہ سے کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی،حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں