یوم قائد اعظمؒ کی تقریبات شایان شان منائی جائیں،منشاء اللہ بٹ

یوم قائد اعظمؒ کی تقریبات شایان شان منائی جائیں،منشاء اللہ بٹ

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ 25دسمبر یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے حوالے سے صوبہ بھر میں سات روزہ تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں۔ قومی ترانے ،تقریری،پینٹنگ، کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے اور طلباء میں پاکستان کے قیام کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر مسلمان لیڈران کی کوششوں بارے لیکچر دینے کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کے حصول بارے قربانیوں کا نذرانہ دینے بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔جبکہ آرٹس کونسلوں میں انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان کے قیام کے موضوع پر ڈرامے بھی پیش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یوم قائدؒ کی 7روزہ تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں ۔اور یہ تقریبات صوبہ بھر میں جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1