اساتذہ کی بھرتی ، انٹری ٹیسٹ کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

اساتذہ کی بھرتی ، انٹری ٹیسٹ کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی نگرانی کا خود دفیصلہ کر لیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور سی ای اوز ایجوکیشن کو ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کے لئے ہونے والے این ٹی ایس سی کے انٹری ٹیسٹ کی مانیٹرنگ اور انسپکشن کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتی کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ این ٹی ایس کے امتحانات کی مانیٹرنگ اور انسپکشن کے لئے انتحابی سنٹرز میں موجود رہیں ۔ ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھرتی کے لئے تمام اضلاع میں این ٹی ایس کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ 27،28،29اور 30 دسمبر کو تمام اضلاع کی سکول ایجوکیشن اتھارٹیز کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ انٹری ٹیسٹ کی شفافیت کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو انٹری ٹیسٹ کے آغاز سے اختتام تک مانیٹرنگ اور انسپکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن

مزید : میٹروپولیٹن 1