نوازشریف معاشی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

نوازشریف معاشی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اربوں روپے کی دولت کو بچانے کے لئے مالی اداروں میں اپنے پسندیدہ کارندوں کے ذریعے ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں حالیہ ریکارڈ اضافہ ہوا اور ہچکولے کھاتی ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لایا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں مزید کمی کر کے ملک کو اقتصادی مسائل کا شکار کیا جا رہا ہے تاکہ اپنے اہداف حاصل کئے جا سکیں انہوں نے کہا شریف خاندان ملک کے ساتھ بہت خطر ناک کھیل کھیل رہا ہے۔ پوری قوم متحد ہو کر ان کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو سنبھالا مل سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...