پٹرول مہنگا کرنا عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے

پٹرول مہنگا کرنا عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت اب پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ، ہر روز پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو مشکلا ت سے دو چار کردیا جاتا ہے ،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کم ترین قیمت پر دستیاب رہا لیکن اسکا ذرا سا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچنے دیا گیا اور ان ساڑھے چار سالوں میں اشیاء ضرورت کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہر شعبہ میں تنزلی ہوئی لیکن حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے ، عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...