مسلم لیگ(ن) ایک گھر کی جماعت بن کر رہ گئی ہے

مسلم لیگ(ن) ایک گھر کی جماعت بن کر رہ گئی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اگلا وزیراعظم شریف خاندان سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوگا جنرل الیکشن 2018میں عوام جس پارٹی کو کامیاب کروائیں گے وزیراعظم اسی پارٹی سے ہوگا انہوں نے کہا کہ جاتی عمرہ میں شہباز شریف کی بطور اگلے وزیراعظم نامزدگی سے ثابت ہوگیا کہ ن لیگ ایک گھر کی جماعت بن کر رہ گئی ہے اور پارٹی کے دیگر ممبران ربڑ سٹیمپ ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی، بجلی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اسی طرح ہے جس طرح ن لیگ کی حکومت کے پہلے دن دور اقتدار میں تھی ن لیگ اپنے پورے دور اقتدار میں عوام کو سہانے خواب دکھا کر بیرونی قرضے حاصل کرکے حکومت کرتی رہی
کامران