فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی واپڈاٹاؤن میں2روزہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی واپڈاٹاؤن میں2روزہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ

لاہور(ایجوکیشن ر پو ر ٹر ) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے علاقے واپڈاٹاؤن میں2روزہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کر دیا گیا۔ جس کا مقصد یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر رفاہی سرگرمیوں کے لیے عملی اقدامات کرنا اور لوگوں میں صحت و صفائی کے لیے شعورکو اْجاگر کرناہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں تکنیکی لکچر کے ساتھ ورکشاپ میں شامل لوگوں سے عملی کام بھی کروائیں جائے گے۔اس پروگرام میں شجر کاری ، عیادت کمیٹی، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بلڈ ڈونیشن، محفوظ معاشرہ،میونسپل ورک ،بنیادی صحت اورصاف ستھراپاکستان کے بارے آگاہی کی ورکشاپ کا اہتمام ہوگا۔ ایف آئی ایف لاہور کے انچارج محمد زبیر نے کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ کا انعقاد وقتا فوقتا کرتے رہیں گے۔ لوگوں کو اپنے پیارے وطن پاکستان کو سجانے اور سنوارنے کے لیے اسٹالز کے ساتھ ساتھ وارڈ کی سطح پر فلاحی و رفاحی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...