جلدی امراض پر سیمینار کل ہو گا

جلدی امراض پر سیمینار کل ہو گا

لاہور (پ ر)پاکستان ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کلینیکل مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اور متبادل ادویات کی ترقی اور ترویج کے حوالہ سے جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے والی تنظیم پاکستان اوریئنٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز POSHکے زیر اہتمام کل بروز اتوارصبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک ہمدرد ہال لٹن روڈ، لاہور میں 139واں تعلیمی سیمینار باعنوان جلدی امراض، سورائسس، چنبل (ایگزیما) خارش منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ہومیو ڈاکٹر عبد الوحید قریشی ، حکیم حبیب الرحمن اور ڈاکٹر طیبہ علی اپنے مقالہ جات پڑھیں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر نصیر احمد طارق (پرنسپل المبشر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج لاہور) حکیم محمد افضل میو، حکیم سیّد عمران فیاض، حکیم سعید انور، حکیم نذیر احمد چوہدری، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مبشر ندیم، حکیم حفیظ الرحمن کے علاوہ ملک بھر سے مایہ ناز معالجین شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...