لیڈی ایچی سن ہسپتال،صحت مند زندگی گزارنے کیلئے خصوصی کیمپ

لیڈی ایچی سن ہسپتال،صحت مند زندگی گزارنے کیلئے خصوصی کیمپ

لاہور(جنرل رپورٹر)لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور میں مریضوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ہاتھ دھوئیں بیماریاں بھگائیں، صحت مند دانت صحت مند گھرانہ کے حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فوزیہ سید کے زیر نگرانی دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہاتھ دھونے اور دانتوں کی صفائی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور باقاعدہ تربیت بھی دی گئی جس میں مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ حاملہ خواتین میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کی اور آنے والے بچے کی صحت یقینی بنائی جاسکے۔ اس موقعہ پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر حنا ظفر(ڈی ایم ایس)، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عذراپروین، نرسنگ سٹاف اور ہسپتال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر فوزیہ سید نے کہا کے مریضوں اور ان کے لواحقین کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

لیڈی ایچی سن

مزید : میٹروپولیٹن 1