درآمدات و برآمدات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کام کیا جائے،عزیز الرحمن چن

درآمدات و برآمدات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کام کیا جائے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدات و برآمدات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا جا رہا جو اقدامات کئے گئے وہ کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے اور روپے کی قدر میں اتنی ہی کمی کے باعث پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 400 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہر برآمدی شے لا محالہ گرانی کا شکار ہو جاتی ہے۔ ہماری درآمدات‘ برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لیے ریاست کے تمام اداروں کو ایک صفحے پر لائے تاکہ مربوط کوششوں اور درست سمت کے ذریعے ملک کو اقتصادی ترقی ا ور خوشحالی کی راہ پرگامزن کیا جا سکے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...