تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے قوم کا وقت برباد کیا،پرویز ملک

تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے قوم کا وقت برباد کیا،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری نیازی خان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں، تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے قوم کا وقت برباد کرنے کے سوا عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، وطن عزیز کسی انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا اور وقت کا تقاضا ہے کہ سب مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں، پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے۔ عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے دعووں سے نہیں بہلایا جاسکتا، سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے اور ہم نے عوام کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ پر کہا ہے کہ دنیا نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے اقدام کی نفی کردی۔ پوری دنیا کا پیغام امریکی فیصلے کے غلط ہونے کی واضح دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال،علی عمران چوہدری علی عدنان چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...