شریف خاندا ن وزارت عظمیٰ کو خاندانی وراثت سمجھنا چھوڑ دے،عاطف چودھری

شریف خاندا ن وزارت عظمیٰ کو خاندانی وراثت سمجھنا چھوڑ دے،عاطف چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان وزارت عظمیٰ کو خاندانی وراثت سمجھناچھوڑ دیں،کرپٹ ٹبر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا، شہباز شریف ہوں یا مریم نواز کسی کو وزیر اعظم بنانے کا خواب پورا نہیں ہوگااب اس کا فیصلہ عوام کریں گے کہ ملک کی بھاگ دوڑ کس نے سنبھالنا ہے اور وہ یقیناًعمران خان کے حق میں فیصلہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اربوں کی کرپشن اور ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والاشریف خاندان عدالتوں میں لاجواب ہوچکاہے، ان کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ باقی نہیں رہا، منطقی انجام ٹالنے کیلئے عدلیہ اور اداروں کیخلاف محاذ آرائی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا حساب دینے کے بجائے پورے سسٹم کو تباہ کرنے کی مذموم سازش کرتے ہوئے غیر ملکی طاقتوں کا ایجنڈا پورا کیا جارہا ہے۔

عاطف چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1