ریلوے ڈویژنل آفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس تقریب

ریلوے ڈویژنل آفس میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس تقریب

لاہور(نمائندہ پاکستان)مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی ایس آفس ریلوے لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب،ڈی ایس کی خصوصی شرکت۔انہوں نے کہا کہ ریلوے لاہور ڈویژن میں مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور ان کی عبادت گاہوں بالخصوص 25 دسمبر کے حوالے سے ریلوے لاہور ڈویژن کی حدود میں مسیحی برادری کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ مسیحی بھائی اپنے عقائد کے مطابق اپنے 25 دسمبر والے تہوار کوخوشگوار بنا سکیں۔ مسیحی برادری سے اظہار محبت کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب کیموقع پر ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کے عمائدین نے اظہار محبت اور ہمدردی پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا شکریہ ادا کہا۔

ریلوے

مزید : میٹروپولیٹن 1