عمران اخان یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،عبدالمجید چن

عمران اخان یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،عبدالمجید چن

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالمجید چن نمبردار نے عمران خانکی پاک فوج کے خلاف ویڈیو سامنے آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ یہ شخص یہودیوں کے ایجنڈے پر ہے اور پاکستان مخالف سیاست رہا ہے ،عوام کو دھوکہ دے رہا ہے، ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی،بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کر لیگا،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے جبکہ مخالفین نے اسے گالی بنادیا ہے،نومبر سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔ سی پیک ایک ایسا معاشی منصوبہ ہے جس سے خطے کے تمام ممالک استفادہ کریں گے۔

عبدالمجید چن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...