سیاسی اور دینی جماعتوں کا اتحاد انقلاب کی طرف پہلا قدم ہے، آفتاب لودھی

سیاسی اور دینی جماعتوں کا اتحاد انقلاب کی طرف پہلا قدم ہے، آفتاب لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ تحریک کی دھمکی اور فیصلوں کا تمسخر عدالتِ عظمیٰ کی توہین ہے جو قابلِ گرفت ہے۔گزشتہ روز انقلاب سیکرٹریٹ میں تحریک کے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی توہین کی جائے اور اس کیخلاف بغاوت کا اعلان کیا جائے اور مرضی کے فیصلے نہ ہوں تو آئین و قانون کو چیلنج کیا جا ئے۔ایسی فکر سے اداروں میں ٹکراؤ کی فضا پیدا کی جا رہی ہے جس سے پورا ملک سیاسی عدم اطمینان کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ حصول انصاف عوام کا بنیادی اور آئینی حق ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن کے 14 معصوم شہداء اور 100 کے قریب زخمیوں کو ساڑھے تین سال سے انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سرکردگی میں تمام سیاسی اور دینی جماعتیں اس ضمن میں مجرموں کو سزا دلوانے کے لئے متحد ہو گئی ہیں اور بہت جلد قاتل قانون کی گرفت میں آجائیں گے۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ سب سیاسی اور دینی جماعتوں کا اتحاد انقلاب کی طرف پہلا قدم ہے۔
آفتاب لودھی