بیرونی قرضوں کے باعث معیشت تباہ ہو چکی ہے،ذکر اللہ مجاہد

بیرونی قرضوں کے باعث معیشت تباہ ہو چکی ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرا ن جھوٹی ترقی کا دعویٰ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درحقیقت بیرونی قرضہ جات کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ حالی شکار ہوچکی ہے ۔ان دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ساڑھے چار سے جمہوریت کی آڑ میں قوم کو بیوقوف بناکر ان ہی کے پیسوں سے بادشاہت کے مزے لوٹتی رہی ہے اور ٹیکسوں کی آڑ میں مہنگائی کر کے غریبوں کے لیے اُن کی زندگی کو گھمبیراوراجیرن بنا دیا ہے جس سے ملک مختلف مسائل کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سنگینُ صورتحال سے گزار رہا ہے اور ہمارا ازلی مکار دشمن بھارت ملک کے اندر اور سرحدوں پر بزدلانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہے اور حکمران بزدلانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام دنیا کے کسی بھی بڑے چیلنج کا سامنا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے لیکن ملک میں موجود ہ کرپٹ نظام سے ملکی سلامتی کو خطرات لا حق ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے ملک میں تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ ، با صلاحیت اور دیانتدار حکمرانی کی اشد ضرورت ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...