نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی اصل دین ہے،راغب نعیمی

نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی اصل دین ہے،راغب نعیمی

لاہور(ایجوکیش رپورٹر ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر محبت سے عمل پیرا ہوناہی اصل دین ہے۔ظاہری وباطنی پاکی کے حصول کیلئے آپ ؐ کے اخلاق کریمہ کے تمام گوشوں کے اپناناہوگا۔کسی بھی شخص کوبُرے القابات سے پکارنااورگالی دینااسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔مسلم معاشرے میں پروان چڑھتاہوا گالی کاکلچر افسوسناک ہے۔ہمیں اپنے بچوں اورنوجوانوں کے نبی کریم ؐ کے عظیم اخلاق حسنہ کے طرف راغب کرناہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم معاشرے میں ثقافت کے نام پر بے حیائی اورفحاشی کے کلچرکاعام کیاجانا افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔عریانیت ،فحاشی اوربے حیائی سے خودبچنااورمعاشرے کوبچانا ایمان کاتقاضاہے۔ معاشرے میں اخلاقی انقلاب کیلئے قرآن مجید کے ’’پیغام ہدایت‘‘ کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔والدین اپنے بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے زیورسے بھی آراستہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...