بجلی ،گیس کی مہنگائی سے پیداواری صلاحیت کم ہوئی،نبیل طارق
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فیکٹریوں میں پیداورای صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں دیگر کاروبار بھی مندے سے دوچار ہیں ۔گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر ایڈوانس ٹیکس ادا کر نے کے باوجو د مسائل میں گھرا جبکہ ہر قسم کے ریلیف سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سلطان محمو د ، علیم بٹ ،طارق مجید، اور مرزا ارشد اقبال کے ہمراہ دیگر مو جو د تھے ۔ نبیل محمو دنے کہا کہ مہنگی بجلی اور پیداواری لاگت زائد ہونے سے برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جبکہ بجلی صارفین سے مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ اضافی الیکٹرسٹی ڈیوٹی، پی ٹی فیس، انکم ٹیکس،جنرل سیلز ٹیکس،ایکسٹرا ٹیکس، مزید ٹیکس، نیلم جہلم سرچارج،نر خ کو معقول بنانے کی بابت سرچارج اور سرمایہ کاری لاگت سرچارج سمیت 9قسم کے ٹیکسز سے بجلی مہنگی ہونے پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگی پیداوار سے ملکی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔