امریکہ کیخلاف منظور ہونے والی قرار داد خوش آئندہ ہے ،خورشید انور

امریکہ کیخلاف منظور ہونے والی قرار داد خوش آئندہ ہے ،خورشید انور

لاہور(پ ر) ورلڈ پیس موومنٹ کے چیئرمین رانا خورشید انور نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف منظور ہونے والی قرار داد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پہلی مرتبہ جنرل اسمبلی نے حق کا بول بالا کر کے دنیا بھر میں اعتماد بحال کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا خورشید انور نے کہا کہ اسمبلی کے اس اقدام سے دنیا میں فسادات اور نفرتیں کم ہونگی اور امن بھی قائم ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ورلڈ پیس موومنٹ کے اراکین جلد اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں سیمینار منعقد کر کے ووٹ دینے والے ممالک کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1