پی ایس تھری کو تاریخی بنائیں گے : وزیر اعلٰی سندھ

پی ایس تھری کو تاریخی بنائیں گے : وزیر اعلٰی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے جس میں پی ایس ایل تھری فائنل کے کراچی میں انعقاد کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے اور میچ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے مطابق سیدمراد علی شاہ سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ سکیورٹی ٹیم بھی موجود تھی جبکہ ڈپٹی ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ ودیگر بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی سی بی کو کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور کہا کہ وہ ہر لحاظ سے پی ایس ایل 3 کو تاریخی بنائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اورڈپٹی ڈی جی رینجرز کو فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل کا حکم دیا اور کہا فل ڈریس ریہرسل کرکٹ میچز کیلئے بین الاقوامی اعتماد پیدا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اگلے30 روز کے اندر سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کھلاڑیوں کے لیے بکتر بند بسیں خریدنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں اسٹیڈیم کی مرمت میں سکیورٹی تجاویز کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی کوبھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا فائنل میچ 25 مارچ 2018 کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، اس سلسلے میں تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔