برمنگھم 2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کریگا

برمنگھم 2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کریگا

برمنگھم(اے پی پی) انگلینڈ کا مشہور شہر برمنگھم 2022ء میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ابتدائی طور پر گیمز کی میزبانی ڈربن کو دی گئی تھی تاہم جنوبی افریقن شہر نے رواں برس کے شروع میں مالی بحران کے باعث میزبانی سے دستبرداری اختیار کی تھی، ڈربن کی دستبرداری کے بعد برمنگھم سمیت ملائیشیا اور کینیڈا نے میگا گیمز کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرائی تھیں تاہم کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) نے اجلاس میں باضابطہ طور پر برمنگھم کو میگا گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کیا۔ سی جی ایف کے صدر لوئس مارٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے برمنگھم کو میگا گیمز کی میزبانی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برمنگھم ہمیشہ کی طرح ان گیمز کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ برطانیہ نے اس سے قبل 2014ء میں منعقدہ گلاسگو گیمز کی میزبانی کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...