امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز جان لیوا ٹریفک حادثے میں کلیئر
فلوریڈا(یوا ین پی) امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز جان لیوا ٹریفک حادثے میں کلیئر ہوگئی ہیں۔ رواں سال جون میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک ہوگیا تھا۔ ابتداء میں وینس ولیمز کو لاپرواہی کا مرتکب قرار دے کر اس کیس میں ملوث کیا گیا جو حادثے کے وقت مرکزی شاہراہ پر اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔فلوریڈا کی پولیس نے تحقیقات کے بعد 18صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس کے مطابق حادثے میں وینس ولیمز کی غلطی ہے اور نہ ان پر تصادم کا کوئی چارج لگایاجاسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز جان لیوا ٹریفک حادثے میں کلیئر ہوگئی ہیں۔ رواں سال جون میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک ہوگیا تھا۔ ابتداء میں وینس ولیمز کو لاپرواہی کا مرتکب قرار دے کر اس کیس میں ملوث کیا گیا جو حادثے کے وقت مرکزی شاہراہ پر اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔