سمیع اسلم کا امپائر سے جھگڑا ، دس ہزار جرمانے کا سامنا
لاہور(آن لائن)ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم کلب میچ میں امپائر سے الجھ پڑے، امپائرز مینجر رانا سہیل نے بلے باز پر دس ہزار روپے جرمانہ اور دو میچز کی پابندی کی سفارش کر دی۔فضل محمود کلب کرکٹ کپ میں سمیع اسلم کو امپائرز سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی۔ امپائرز نے بلے باز کے خراب رویے کی رپورٹ پی سی بی کو کر دی۔ امپائرز منیجر رانا سہیل نے سمیع اسلم پر دس ہزار روپے جرمانہ اور دو میچوں کی پابندی کی سفارش کی ہے۔یہ ناخوشگوار واقعہ فضل محمود کپ میں علی گڑھ کلب اور ماڈل ٹاؤن گرینز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ امپائرز کے رن آٹ دیئے جانے پر سمیع اسلم مشتعل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق فضل محمود کلب کرکٹ کپ میں سمیع اسلم کو امپائرز سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی۔ امپائرز نے بلے باز کے خراب رویے کی رپورٹ پی سی بی کو کر دی۔ امپائرز منیجر رانا سہیل نے سمیع اسلم پر دس ہزار روپے جرمانہ اور دو میچوں کی پابندی کی سفارش کی ہے۔