کرس گیل کی کیویز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی کیویز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

کرائسٹ چرچ(اے پی پی)جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی بیماری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ گیل نے کیویز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 22 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کوچ سٹورٹ لاء نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل بیمار ہیں، ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں اور ایک دو روز میں ان کی صحت کے بارے معلوم ہو سکے گا اسلئے اس وقت ان کی دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔یل نے کیویز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 22 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...