سپر فٹبال لیگ،سعید نے حیدری بلوچ ایف سی کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

سپر فٹبال لیگ،سعید نے حیدری بلوچ ایف سی کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

کراچی (یوا ین پی) اکبر ناگوری ڈی ایف اے ساؤتھ سپر لیگ فٹ بال چیمپئن شپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں حیدری بلوچ کلب نے صادر بر یونین کو ایک ،صفر سے ٹھکانے لگا کر ٹرافی سے اپنا فاصلہ کم کر لیا۔مولانا محمد علی جوہر پارک ککری گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن90 منٹ تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ایکسٹرا ٹائم دیاگیا جس کے دوسرے منٹ میں حیدری بلوچ کلب کے کھلاڑ ی سعید بابر نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔ میچ ریفری اختر، ڈپٹی ریفری محمد آصف ، محمد آصف ،میچ کمشنر حاجی اقبال خان اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر محمد عثمان بلوچ تھے۔ کلری اسٹار اور لیاری محمڈن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ میں موجود شائقین سے خوب داد حاصل کی۔

پورے میچ میں زبردست فٹ بال دیکھنے کو ملا۔کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے شاندارکیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔ یہ میچ اتوار کو دوبارہ کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...