ناتھن ہیوجزاور ایلیٹ ڈیلی انگلینڈ کی چھ ملکی سیریز سے باہر

ناتھن ہیوجزاور ایلیٹ ڈیلی انگلینڈ کی چھ ملکی سیریز سے باہر

لندن(آن لائن) عالمی نمبر8ناتھن ہیوجز ا و ر وینگرکھلاڑی ایلیٹ ڈیلی کوگزشتہ روزانگلینڈکی چھ ملکی سیریزکے دفاع کے پہلے ہاف سے باہرکردیاگیا،اگرچہ واسپس کی اس جوڑی میں کسی کوبھی سرجری کی ضرورت نہیں ہے ۔فجی نژادہیوجزکوگھٹنے کی تکلیف سے صحت یاب ہونے میں آٹھ تادس ہفتے کاوقت لگے گا،جبکہ ڈیلی زخمی ایڑھی کی وجہ سے تین ماہ تک آرام کیلئے باہرہوسکتے ہیں ۔انگلینڈنے جب گزشتہ ماہ ٹوئیکن ہام میں ساموواکے خلاف 48-14سے آسانی سے فتح حاصل کرکے بین الاقوامی سال کااختتام کیاتواس میچ میں ڈیلی نے وٹرائیزسکورکئے تھے ۔بالکل یہ کھلاڑیوں کیلئے انتہائی مایوس کن بات ہے ،جنہوں نے بہت اچھے سیزنزکھیلے ہیں ۔لیکن انہیں معلوم ہے کہ یہ کھیل کاحصہ ہے اوروہ ہرممکن حدتک جلدی واپس آنے کیلئے بھرپورمحنت کریں گے ،یہ بات واسپس کے ڈائریکٹرآف رگبی دائی ینگ نے بتائی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی