انگلش بیٹسمین سام رابسن کی مڈل سیکس سے معاہدے کی تجدید

انگلش بیٹسمین سام رابسن کی مڈل سیکس سے معاہدے کی تجدید
 انگلش بیٹسمین سام رابسن کی مڈل سیکس سے معاہدے کی تجدید

  

لندن (یوا ین پی )انگلش بیٹسمین سام رابسن نے مڈل سیکس کاؤنٹی کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کری۔وہ مزید چند سال تک کلب کی مختلف فارمیٹس میں نمائندگی کرسکیں گے۔ ان کے ساتھی اوپنر نک گبنز نے بھی نئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اوئن مورگن ، ٹوبی رولینڈ جونز، اولی رینر اور اسٹیفن ایسکینازی کی خدمات کو یقینی بنایا گیا تھا۔ سام رابسن کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے لارڈز میں کھیلنا پسند ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ گراؤنڈ میں مزید چند سال تک کھیل سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی