شالیمار سی سی نے ناظم آباد ینگسٹرکو آٹھ وکٹوں سے قابو کر لیا
کراچی (یوا ین پی) کے سی سی اے زون سات کے تحت اے ڈویڑن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شالیمار سی سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناظم آباد ینگسٹرکو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ناظم آباد جم خانہ گراؤنڈ پرناظم آباد ینگسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133رنز بنائے۔ سفیان شاہد نے 36رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ محمد معظم 21 اور عبدالباسط نے 19رنز بنائے۔ محمد جنید نے 26رنز دے کر چار مہرے کھسکائے۔ اسد علی نے 15 رنز جبکہ عزیر جاوید نے 36رنز دے کر دو ، دو وکٹیں تقسیم کیں۔ محمد شہزاد کو 27رنز کے عوض ایک وکٹ ملی۔ جواب میں شالیمار سی سی نے مطلوبہ ہدف 21.1اوورز میں آٹھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محسن 28، محمد حمزہ 21،احمد 20اور محمد شہزاد نے 11رنز کی ڈبل فیگر اننگز کھیلی۔
اسامہ مبین نے 46رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ اسد نے 28رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ افضل ظہیر او راخلاق عباسی امپائر تھے۔