ویمنز بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو 8 رنز سے شکست دیدی

ویمنز بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو 8 رنز سے شکست دیدی

یلبورن(آئی این پی)ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو 8 رنز سے ہرا دیا۔ میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 14 ویں میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ سوفی مولینکس نے 40 اور کپتان سیتھرویٹ نے 38 رنز بنائے۔ جیس جونیسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بیتھ مونی 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ مولے سٹرانو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...