کرسمس پر 15ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے: حیدر اشرف

کرسمس پر 15ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے: حیدر اشرف

لا ہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر 15ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔شہر کے تمام گر جا گھروں کو فول پروف سکیورٹی دینے کے لئے تین کیٹگریز اے ،بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ دہشت گر داپنی بز دلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرسمس ڈے کے حفاظتی انتظامات کے حوالہ سے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قائم مقام ایس پی ہیڈکواٹرز فیصل شہزاد ، ایس پی سٹی عادل میمن ، 60مسیحی پولیس اہلکار، امن کمیٹی کے ممبران میں مشتاق حسین جعفری ، حافظ کاظم رضا نقوی ، مفتی انتخاب عالم ، خواجہ بشارت کربلائی ، اسد عباس ، عامر چشتی ، علامہ شکیل الرحمن ناصر اور شہر کے مختلف گرجا گھروں کے پاسٹرز اور فادرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہو رپولیس کرسمس کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔حسا س گرجا گھر وں اور مسیحی آبادیوں کے ارد گردسرچ آپریشنز اور موئثر گشت کیا جارہا ہے ۔شہر کے حساس گرجا گھروں میں ہنگامی مشقیں جبکہ سکیورٹی گارڈ ز کو دشمن کو ٹارگٹ کرنے کی پریکٹس بھی کروائی گئی ہے۔ ہمارے جوان تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر کے کرسمس کی خوشیوں میں شامل ہوں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...