لاہور پولیس کااپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوانے کیلئے تین بڑے تعلیمی گروپس سے درمیان معاہدہ طے

لاہور پولیس کااپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوانے کیلئے تین بڑے تعلیمی گروپس سے ...

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کے بچوں کو بہتر تعلیمی دلوانے کیلئے لاہور پولیس اور تین بڑے تعلیمی گروپس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے بتایاگیاہے کہ لاہور پولیس نے اپنے تمام افسروں و اہلکاروں کے بچوں کو بہتر تعلیم کے حصول کیلئے کیپس گروپ آف اکیڈمی ،سپائرز گروپ آف کالجز اور پنجاب کالجز سے معاہدہ طے کیا ہے اس معاہدے کے تحت شہداء پولیس اہلکاروں کے بچوں کو ان تینوں تعلیمی اداروں میں 50 فیصد رعایت بھی تعلیم دی جائیگی جبکہ حاضر سروس افسران و اہلکاروں کے بچوں کو ان تعلیمی اداروں میں 25 فیصد کی رعایت پر تعلیم دی جائیگی ایس پی سیکورٹی عمارہ اطہر نے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو مراسلہ جاری کر دیا اور ہدایات کیں ہیں کہ اس مراسلے کو تھانے میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔

Back

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...