تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے نوجوان زخمی،ڈرائیور موقع سے فرار

تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے نوجوان زخمی،ڈرائیور موقع سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان کے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ نے سڑک عبور کرتے ہوئے نوجوان کوٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ ڈرائیور رکشہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق شادمان کے علاقہ جیل روڈ انڈرپاس پر ٹریفک حادثہ میں رکشے نے راہ گیر کوسڑک عبورکرتے ہوئے ٹکر مارکر شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور رکشہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری ہسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -