اقدام قتل کے مجرم کو دو بار عمرقید اور جرمانہ

اقدام قتل کے مجرم کو دو بار عمرقید اور جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور کچہری کے قریب سرور نامی شخص کو قتل کرنے والے مجرم جاویدکو دو بار عمرقید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ قصوربی ڈویژن پولیس نے جاوید کے خلاف چالان پیش کیا تھا۔

، ملزم 2013ء سے مفرور تھا، چالان پیش ہونے پر ملزم کو جیل سے طلب کرکے کیس کی سماعت کی گئی۔عدالت نے ملزم کے مفرور رہنے پر 3سال قید کی الگ سزا بھی سنا ئی ہے ۔

مزید : علاقائی