بڑھتی ڈکیتی وارداتوں کیخلاف مقدمات درج نہ کرنے پر تاجروں کا احتجاج

بڑھتی ڈکیتی وارداتوں کیخلاف مقدمات درج نہ کرنے پر تاجروں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجران کا اظہار تشویش، چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے مقدمات درج نہ کرنے پر تاجران، صنعت کاروں اور فیکٹری ورکروں کی بھاری تعداد کا پولیس کے خلاف زبردست احتجاج، وزیرِ اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب، سی سی پی لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر حکام سے پولیس کے خلاف کاروائی کا مُطالبہ، تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقے میاں چوک کے رہائشیوں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں سرفرازصوبہ خاں، نجم، ذوالفقار بھٹی سمیت دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ گرین ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی ، چوری اور دیگر وارداتیں بڑھ چُکی ہیں جبکہ پولیس افسران مقدمات کے اندراج میں تاخیر کا مُظاہرہ کرتے ہیں ، انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس حکام کیخلاف مقدمہ کی تاخیر سے اندراج پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیں۔

مزید :

علاقائی -