کراچی سے لاہور آنیوالی بارات سے رشوت لینے والے ریلوے اہلکار معطل

کراچی سے لاہور آنیوالی بارات سے رشوت لینے والے ریلوے اہلکار معطل

لا ہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن نے کراچی سے لاہور پہنچنے والی بارات سے رشوت لینے کی خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد معطل کرنے اور تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔ آئی جی ریلوے پولیس کی ہدایت پر ڈی آئی آپریشنز شارق جمال خان نے مدعیوں کو دفتر بلاکر ان سے ملاقات کی اور ابتدائی انکوائری کی۔ ابتدائی تحقیقات میں چاروں پولیس ملازمین مظہر عباس ، شاہ فیصل ، ظہیر احمد اور ظفر اقبال کو گناہ گار پاکر ان کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس میں مقدمہ درج کروادیا۔ آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے کہاہے کہ ریلوے پولیس کے ہزاروں اہلکار دن رات مسافروں اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت کررہے ہیں اور چنداہلکاروں کو ادارے کے امیج کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...